پاکستان نے ہاکی ایشیا کپ میں پانچویں پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کو 0-8سے ہرادیا۔ایشیا کپ کے دوران قومی ٹیم فائنل فور میں جگہ بنانے میں ناکام رہی تھی اور ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی بھی نہیں کرسکی تھی۔
پاکستان کو جاپان کیخلاف اہم میچ میں2-3 سے شکست ہوئی تھی۔ ہاکی ایشیا کپ 2022 میں جاپان کے خلاف میچ میں گرین شرٹس 12 کھلاڑی لے کر میدان میں اتری تھی۔
اسی دوران جب قومی ٹیم کو اہم اور قیمتی گول ملا تو وہ پچ پر پاکستان کے 12 کھلاڑی موجود ہونے کی وجہ سے ضائع ہوگیا۔
خیال رہے کہہاکی ایشیا کپ میں پول اے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو آخری منٹ میں جیت سے محروم کرتے ہوئے میچ 1-1 سے برابر کردیا تھا۔
دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے انڈونیشیا کے خلاف گولز کی بارش کرتے ہوئے 0-13 سے کامیابی سمیٹی تھی۔
جاپان کے خلاف گروپ کے تیسرے میچ میں قومی ٹیم کو صرف دو گول مسترد ہونے کا خمیازہ 2-3 کی شکست کے ساتھ اٹھانا پڑا تھا۔