سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی مشکل میں پھنس گئے، مقدمہ درج

سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی پر بہار کے بیگوسرائے سی جے ایم کورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی سمیت 8 افراد کے خلاف 30 لاکھ کا چیک باؤنس ہونے کے باعث بہار کے بیگوسرائے سی جے ایم کورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی ایس انٹرپرائزز کے مالک نیرج کمار نرالا نے بیگو سرائے کورٹ آف جسٹس رومپا کماری کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں نیو گلوبل پروڈکشن انڈیا لمیٹڈ نئی دہلی، کمپنی کے چیئرمین مہندر سنگھ دھونی ایف آئی آر میں 8 افراد کو نامزد کیا۔

جن میں سی ای او راجیش آریہ، ڈائریکٹر (اکاؤنٹ ایڈمنسٹریشن) مہندر سنگھ۔، مارکیٹنگ ہیڈ ارپت دوبے، اے ڈی عمران بن ظفر، مارکیٹنگ منیجر وندنا آنند اور مارکیٹنگ اسٹیٹ ہیڈ بہار اجے کمار شامل ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف عدالت میں دھوکا دہی کی دفعہ 138 کے تحت شکایت درج کروائی گئی ہے جس میں الزام ثابت ہونے کی صورت میں 2 سال قید یا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

سابق بھارتی کپتان اس پراڈکٹ کی تشہیر کرتے ہیں اور کمپنی کے چیئرمین بھی ہیں۔

نیرج کمار نیرالا نے الزام لگایا کہ ہماری کمپنی کو 36 لاکھ 86 ہزار روپے دیے گئے تھے تاہم متعدد بار عدم تعاون پر اور قانونی نوٹس کا جواب نہ دینے پر کمپنی کی جانب سے مقدمہ درج کروایا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet