شان مسعود کو انگلش کاؤنٹی ٹیم کا کپتان بنا دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر شان مسعود
قومی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر شان مسعود کو انگلش کاؤنٹی ٹیم ڈربی شائر نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے لیے کپتان مقرر کردیا ہے۔

ڈربی شائر کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں شان کی بہت عزت کی جاتی ہے اور پلیئر اس کو سپورٹ بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شان مسعود کپتان جب کہ لیوس ڈو پلوئے نائب کپتان ہوں گے، میں پر جوش ہوں کہ شان کی قیادت میں ٹیم اچھی کارکردگی دکھائی گی۔

شان مسعود انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی میں کسی کاؤنٹی کی کپتانی کرنے والے دوسرے پاکستانی ہوں گے اس سے قبل وسیم اکرم ہیمپشائر کی ایک میچ میں قیادت کرچکے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet