فرنچ فٹ بال اسٹار کلیان مباپے فرانسیسی کلب پی ایس جی کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹار کھلاڑی نے پیرس سینٹ جیرمین کلب کے ساتھ اپنے معاہدے کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق نئے معاہدے کے تحت مباپے 2025 تک کلب کی نمائندگی کریں گے۔
23 سالہ فرنچ فارورڈ کے متعلق خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ پی ایس جی سے راہیں جدا کر کے ریال میڈرڈ میں شامل ہوں گے۔
ریئل میڈریڈ دنیا کے بہترین مانے جانے والے اسٹرائیکر مباپے کے لیے 230 ملین پاونڈ کی رقم دینے کو تیار تھا۔
اگر معاہدہ طے پا جاتا تو فرنچ فٹ بال اسٹار کو 110 ملین پاونڈ سائننگ فیس اور سالانہ 20 ملین پاؤنڈ بطور تنخواہ ملنے تھے۔
رپورٹ کے مطابق مباپے کی جانب سے پی ایس کی کے معاہدے کی توسیع نے دنیا فٹ بال کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔
مباپے ہمیشہ سے کہتے تھے کہ ان کے لئے ریئل میڈریڈ کے لیےکھیلنا خواب رہا ہے۔ وہ اب بھی ایک دن ان کے لئے کھیلنا چاہتا ہیں۔