ڈی ایم سی سنٹرل غیرقانونی کمرشل تھرڈ فلور3rdکی تعمیرات جاری

درخواست برخلاف

ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ________
اور ڈائریکٹر لیاقت آباد ٹاؤن ____

جناب عالی
لیاقت آباد ٹاؤن بلاک تھری3 ڈی
کے رہائشیوں کی جانب سے پلاٹس نمبر 10 /1 اور پلاٹ نمبر 19/20 پر زیر تعمیر غیرقانونی کمرشل تھرڈ فلور3rdکی تعمیرات میں ملوث ڈپٹی ڈائریکٹر ۔۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ۔۔اور بلڈنگ انسپکٹر لیاقت آباد ٹاؤن کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر لیاقت آباد ٹاؤن کو درجنوں شکایات درج کروائی گئیں ______
تاہم ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ڈائریکٹر لیاقت آباد ٹاؤن نے غیر قانونی کمرشل تھرڈ فلور کو ڈیمولیش کرنے کے احکامات جاری کرنے کے بجائے
معززین علاقہ کی شکایات کو ردی کی ٹوکری کی نظر کر کے اپنی آنکھیں اور کان ھی بندکر دئیے ہیں ____

جناب عالی
ایک جانب سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلا امتیاز غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا حکم دے رکھا ھے
تو دوسری جانب لیاقت آباد ٹاؤن کے ڈائریکٹر سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر ۔۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور بلڈنگ انسپکٹر نے سپریم کورٹ کے احکامات کو پیداگیری کا زریعہ بنا دیا ھے___ جناب عالی لیاقت آباد ٹاون میں تعینات کالےکرتوت کے حامل کرپٹ اور راشی افسران کی مبینہ ملی بھگت سے پورا علاقہ غیر قانونی تعمیراتی جنگل میں تبدیل ھو رھا ھے جناب عالی ___
یوٹیلیٹی مسائل اور انفراسٹرکچر کی تباہی اور مبینہ طور پر 2 کروڑ کے کالے دھند اور کرپشن ذریعہ بننے والے غیر قانونی تھرڈ فلور کے خلاف تحقیقات کا حکم صادر فرما کر کرپٹ افسران کا محاسبہ فرمایا جائے _______
اہل علاقہ ساری عمر آپ کے مشکور و ممنون رہیں گے _______

العرض______
اہل محلہ ایکشن کمیٹی
بلاک تھری 3 ڈی D
لیاقت آباد ٹاؤن کراچی_______

کاپی برائے التماس قانونی کارروائی _______
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ
ڈی جی رینجرز سندھ ___
ڈی جی نیب کراچی ______
ڈی جی ایف آئی اے کراچی ___
چئیرمین اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ_______
چیف سیکریٹری سندھ _____
محتسب اعلی سندھ __

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں