پی سی بی کا کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ بڑھانے کا اعلان

پی سی بی
 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ماہوار وظیفہ بڑھا رہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کنڈیشنگ کیمپ میں شریک کھلاڑیوں سے ملاقات کی، دوران ملاقات رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ آئندہ سیزن بہت اہم ہے، چاہتا ہوں آپ بلا خوف کرکٹ کھیلیں، اسکلز اور ڈسپلن ہی ہمارا بنچ مارک ہے۔

انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ آپ رول ماڈلز ہیں، ہمیشہ آپ کو عزت دیں گے، سینٹرل کنٹریکٹ میں ماہوار وظیفہ بڑھا رہے ہیں۔

ملک بھر میں پچز بنا رہے ہیں، آسٹریلیا سے کیوریٹر کو بھی بلارہے ہیں، میرے دروازے ہمیشہ آپ کے لیے کھلے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet