سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بھی اذان کی آواز گونج اٹھی

کرکٹ گراؤنڈ
لارڈز کے تاریخی اسٹیڈیم کے بعد آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بھی اذان کی آواز گونج اٹھی۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سابق کپتان یونس کے بھائی کامل خان نے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جو کہ ایک انٹرپرینور ہیں اور ایک کرکٹ اکیڈمی بھی چلاتے ہیں۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں عید ملن پارٹی کے دوران نماز مغرب کے وقت اذان دےکر باجماعت نمازادا کی گئی۔

تقریب میں پاکستان کے سابق وقار یونس اور آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی سمیت کئی نامور شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

اس حوالے سے آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے بھی سوشل میڈیا پر چند تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اذان کی آواز گونجنا آسٹریلیا میں مختلف ثقافتوں، عقائد، نسلوں کا ایک حقیقی امتراج ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet