سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر کی لاہور کے بازاروں کی سیر

سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر ڈیرن گاف
سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر ڈیرن گاف نے دورہ لاہور شاندار قرار دے دیا۔ سابق فاسٹ بالر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ بے انتہا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم ستمبر میں دورہ پاکستان ضرور کرےگی۔

سن دو ہزار میں انگلش کرکٹ ٹیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کرنیوالے سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈیرن گاف ان دنوں لاہور کے دورے پر ہیں۔

 لاہور قلندرز کی دعوت پر آئے ڈیرن گاف نے لاہور کے گلی کوچوں ،تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور دیسی کھانوں کا مزہ لیا۔ لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سنٹر میں پلئیر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ٹرائلز کا جائزہ بھی لیا۔

 ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دورہ بہترین رہا ہے مجھے یاد ہے میں سن دو ہزار میں آیا تھا ہم کراچی میں جیتے تھے لاہور میں ہارے تھے۔۔ یہاں کی مہمان نوازی بہترین ہے۔

 سابق انگلش کرکٹر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم ضرور دورہ کریگی ۔۔ یہاں پی ایس ایل کے میچز کھیلے گئے ہیں ۔۔ سیکیورٹی کا کوئی مسلہ نہیں ہے۔

اس موقع پر لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے بتایا کہ ایم ڈی یارک شائر کاوئنٹی ڈیرن گاف کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت کھلاڑیوں کا تبادلہ اور انگلینڈ میں ٹرائی اینگولر ٹورنامنٹ کروائینگے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet