باکسرعامرخان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

 باکسرعامرخان
لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

عامر خان نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے 27 سالہ کیرئیر پر فخر ہے، اپنے مداحوں، دوستوں اور فیملی کا شکر گزار ہوں۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے سوشل میڈیا پر اپنے کیرئیر کی چند تصاویر بھی شیئر کیں۔

یاد رہے کہ عامر خان نے اپنے باکسنگ کیرئیر میں 34 فائٹس جیتیں اور 6 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet