کینجرجھیل میں سطح آب ڈیڈ لیول سے صرف چھ فٹ اوپر رہے گئی

ٹھٹھہ:کراچی والوں کے لئے خطرہ کی گھنٹی بج گئی کراچی کو پانی فراہم کرنیوالا میٹھے پانی کے سب سے بڑے ذخیرے کی سطح ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میگا سٹی کو پانی فراہم کرنیوالے میٹھے پانی کے سب سے بڑے ذخیرہ کی سطح انتہائ لیول 56 فٹ سے گر کر 48 فٹ پر پہنچ گئی ہے جھیل کی سطح ڈیڈ لیول 42 فٹ پر پہنچتے ھی کراچی کو جھیل سے پانی کی فراہمی بند ہو جائے گئی .

جھیل سے کراچی کو یومیہ بارہ سو کیوسک پانی فراھم کیا جاتا ھے جبکہ کے بی فیڈر کے ذریعہ 900 کیوسک کینجھر جھیل میں پانی آرہا ہے آنیوالے پانی سے ٹھٹھہ سے کیٹی بندر تک پینے کے لئے پانی بھی فراہم کیا جاتا ہے .

جھیل میں جو پانی کا ذخیرہ ہے اگر احتیاط سے استعمال کیا گیا تو ڈیڑھ سے دو ماہ کے لئے پانی دستیاب ہوگا.

ماہرین کے مطابق پانی کی بد ترین قلت کے ساتھ ساتھ شدید گرمی بھی جھیل کی سطح میں کمی کی وجہ ھےاور جھیل کی سطح ایک ڈیسیمل روز گر رہی ھے ۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں