دورہ یورپ پر موجود قومی ہاکی ٹیم نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
ایف آئی ایچ رینکنگ میں 8 ویں نمبر پر موجود اسپین کی ٹیم کو قومی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں 1-4 سے شکست دی ہے۔
پاکستان کی جانب سے رضوان، مبشر، اعجاز اور رومان نے گول سکور کیا۔
اسپین کیخلاف پاکستان سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 4 مئی کو بارسلونا میں کھیلے گا۔