کامران اکمل بھی وزیراعلیٰ کیلئے دعاگو

قومی وکٹ کیپر کامران اکمل
قومی وکٹ کیپر کامران اکمل بھی وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔ حمزہ شہباز نے آج گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری میں وفاقی وزراء، اراکین پنجاب اسمبلی کے علاوہ مریم نواز اور شریف فیملی کے افراد بھی شریک ہوئے۔

قومی وکٹ کیپر کامران اکمل کی جانب سے بھی حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری سے متعلق ایک کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔

کامران اکمل نے حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری کا کلپ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے دعا اور دل کے ایموجیز کے ذریعے نئے وزیراعلیٰ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet