حسن علی نے 5 وکٹین، کاؤنٹی چیمپئن شپ کے ٹاپ بالر

کھیل
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ میں اپنی شاندار بالنگ سے دھوم مچادی، حسن علی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی۔

ہیمپ شائر کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کی پہلی اننگز میں حسن کی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے مخالف ٹیم 246 رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی۔ حسن علی نے 15 اوورز میں 45 رنز دیے اور ٹیم لیام ڈوسن، بین براؤن، کیتھ بارکر، کائل ایبٹ اور محمد عباس کی وکٹیں لیں۔

واضح رہے کہ حسن علی نے کاؤنٹی کیریئر میں دوسری بار ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔اس سے قبل گزشتہ کاؤنٹی میچ میں گلاوسیسٹر شائر کے خلاف انہوں نے 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی انگلش کاؤنٹی میں لنکاشائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet