دنیا بھر میں ان کے لاکھوں مداحوں کے ساتھ ان کے ساتھی کھلاڑی بھی آج تک ان کی بالنگ کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتے۔
گزشتہ روز کرکٹ ویب سائٹ نے ٹوئٹر پر شعیب اختر کی 27 اپریل 2002 کی ایک یاد گار ویڈیو شئیر کی، جس میں شعیب اختر 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے پہلے بالر بن گئے تھے۔
What a way to spend my 21st birthday!! ???@shoaib100mph was so good and so bloody fast!! https://t.co/gW0x1qUDdV
— Shane Watson (@ShaneRWatson33) April 27, 2022
اور اس یادگار اور خطرناک گیند کا سامنا شین واٹسن نے کیا تھا۔
شین واٹسن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس شاندار ڈیلیوری کا کلپ شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر کی شاندار باؤلنگ کی تعریف کی۔
اس پوسٹ پر شین واٹسن نے شعیب اختر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کی 21 ویں سالگرہ کا دن تھا، اور شعیب اختر اس دن بہت بہترین اور تیز ترین تھے۔
جب کہ شین واٹسن کے پاس اس وقت کی تیز ترین گیند کا سامنا کرنے کی ناقابل فراموش یاد تھی، ان کے ساتھی مائیکل بیون دوسرے سرے سے اس منظر کو دیکھ کر خوش دکھائی دیتے ہیں۔
اور اسی پوسٹ پر آسٹریلوی کھلاڑی مائیکل بیون نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت نان اسٹرائیکر اینڈ پر تھے، ساتھ ہی انہوں نے خوف کی ایموجی کا بھی استعمال کیا۔