قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو حکومت سے الگ ہونا چاہیے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او کا تعلق حکومت سے نہیں ہونا چاہیے، پی سی بی کے الگ الیکشنز ہوں، کرکٹ بورڈ کو اسمبلیوں میں نہیں جانا چاہیے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کو خود مختار ہونا چاہیے، معاملات کو اسلام آباد تک نہیں جانا چاہیے، جو بھی سسٹم بنے اس کو چلنے کا موقع ملنا ضروری ہے۔
انہوں ںے کہا کہ ایسا نظام چاہتے ہیں جس سے پاکستان کرکٹ کا سسٹم چلتا رہے، میگا اسٹار لیگ ستمبر کے وسط میں راولپنڈی میں ہوگی، لیگ میں چھے ٹیمیں حصہ لیں گی۔
سابق کپتان کا مؤقف ہے کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو تمام کھلاڑی مِس کررہے ہیں، اس لیگ کو جوائن کرنے کا مقصد بھی یہ ہے کہ مالی مسائل سے پریشان کھلاڑیوں اور صحافیوں کی بھی مدد کی جاسکے، اس لیگ میں سب شعبوں کے لیے فنڈز مختص کررہے ہیں۔