دورہ یورپ: پاکستان ہاکی ٹیم کا بہترین آغاز، نیدرلینڈز کو 3-5 سے شکست دے دی

پاکستان ہاکی ٹیم
دورہ یورپ پر پاکستان ٹیم نے اپنی مہم کا آغاز کامیابی کے ساتھ کیا اور نیدر لینڈز کو 5 کےمقابلے میں 3 گولز سے ہرادیا، رضوان نے ہیٹ ٹریک کی۔

دورہ یورپ پر پاکستان ہاکی ٹیم نے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دے دی۔ کھیل شروع ہوا تو پاکستان کے اعجاز نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی لیکن نیدرلینڈز نے لگاتار دو گولز کرکے ایک گول کی برتری حاصل کرلی۔

تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں پاکستان ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے نہ صرف برتری حاصل کی بلکہ میچ پانچ کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے رضوان نے 3، مبشر اور اعجاز نے ایک ایک گول کیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet