شاہد آفریدی کا کرکٹ لیگ کے حوالے سے بڑا اعلان

شاہد آفریدی
سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹین لیگ کروانے کا اعلان کر دیا۔

لاہور کے نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بوم بوم شاہد آفریدی کا کہنا تھا مالی مسائل سے دوچار ایتھلیٹس کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر اس پلیٹ فارم پر کھلاڑیوں کے لئے کام کروں گا۔

 شاہد آفریدی نے کہا کہ ایسے ایتھلیٹس ہیں جو انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکتے ان کے مدد کریں گے۔ یہ لیگ بزنس کے ساتھ ساتھ ایک مقصد کے لئے بنائی گئی ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ میگا اسٹارز لیگ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں راولپنڈی میں ہوگی۔

پہلے سیزن میں چھ انٹرنیشنل کرکٹرز ان ایکشن ہوں گے۔ اس موقع پر سابق کرکٹرز انضمام الحق ، وقار یونس ، عبدالرزاق ، اداکار ارباز خان بھی موجود تھے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet