منگولیا میں ہونے والی ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے پہلوان انعام بٹ ہار گئے۔
انعام بٹ کو کوارٹر فائنل فائٹ میں کرغزستان کے پہلوان نے ہرایا جس کے بعد ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے تینوں پہلوان ہارگئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی پہلوان عنایت اللہ اور محمد بلال کو گزشتہ روز شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔
57 کے جی کیٹگری میں محمد بلال کوریا کے پہلوان سے ہار گئے تھے جبکہ 65 کے جی کیٹگری میں عنایت اللّٰہ کو ایران کے رحمٰن موسیٰ نے شکست سے دوچار کیا تھا۔