انگلش کاؤنٹی میں حسن علی کا جادو

حسن علی
پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی کی جانب سے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔

لنکاشائر کی جانب سے حسن علی نے گلوسٹر شائر کے خلاف اننگز میں 17 اوورز میں 47 رنز دیکر 6 وکٹیں لیں۔

اس موقع پر حسن علی کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر کے لیے 5 وکٹیں لینا ہمیشہ ہی خوشی کا باعث ہوتا ہے اور میرے لیے بھی یہ کارکردگی باعث مسرت ہے۔

دوسری جانب مڈل سیکس کی طرف سے کھیلتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے گلمورگن کے خلاف تین وکٹیں حاصل کیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet