کیرون پولارڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کیرون پولارڈ
ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیرون پولارڈ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 2007 میں برائن لارا کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کے لیے ڈیبیو کرنے کے لمحات کبھی نہیں بھول سکتا۔

 

پولارڈ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں کہا کہ محتاط غور و خوض کے بعد میں نے آج بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت نوجوان کی طرح میرا بھی ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنے کا خواب تھا، مجھے فخر ہے کہ میں 15 سال ٹی 20 اور ون ڈے کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet