پی سی بی: قومی ٹیم کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری کردیا جہاں اگست میں تین میچوں کی ایک روزہ سیریز کھیلی جائے گی۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق سیریز میں شامل تینوں ون ڈے میچز روٹرڈم میں 16، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین اور بمرا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ

خیال رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل یہ سیریز جولائی 2020 میں شیڈول تھی تاہم کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردی گئی تھی۔

 

پی سی بی نے یہ اعلان ڈچ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر یکم ستمبر 2020 تک تمام اسپورٹس اور ثقافتی ایونٹس پر پابندی عائد کرنے کے بعد کیا تھا.

پاکستان اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں اس سے قبل ون ڈے کرکٹ میں آخری مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ 2003 میں مدمقابل آئی تھیں جہاں پاکستان نے کرکٹ کی غیرمعروف ٹیم کو 97 رنز سے شکست دے دی تھی۔

آئی سی سی مینز ورلڈ کپ سپر لیگ میں پاکستان نے اب تک کھیلے گئے اپنے 12 میں سے 6 میچ جیت رکھے ہیں جبکہ نیدرلینڈز کی ٹیم 10 میں سے صرف 2 میچ ہی جیت سکی ہے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے اس حوالے سے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ میزبان بورڈ کے تعاون سے وہ اس سیریز کو ری شیڈول کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سیریز نیدرلینڈز میں کرکٹ کے فروغ اور ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کا سیزن 22-2021 شان دار رہا ہے، وہ پر اعتماد ہیں کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے نیدرلینڈز کے شائقین کرکٹ کو بہترین تفریح فراہم کریں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet