سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی شاپس سے خریداری کرنے والے افراد کے لیے بڑا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شاہد آفریدی کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو سرپرائز کے حوالے سے بتایا گیا۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مداحوں کیلئے میرا سرپرائز یہ ہے کہ جو بھی شخص شاہد آفریدی شاپس سے 5 سوٹ عید کے لیے یا اس کے بعد خریدے گا، میں اس شخص سے ویڈیو کال پر بات کروں گا۔
سابق کپتان نے کہا کہ میں اس شخص کے گھر کے تمام افراد سے بھی ویڈیو کال پر بات کروں گا۔