پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی قیمتی گھڑی ڈاکو نے چھین لی

 باکسر عامر خان
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے سرپر بندوق تان کرقیمتی گھڑی چھین لی گئی۔ عامر خان ایسٹ لندن کے علاقے لیئٹن میں اپنی بیوی فریال کےساتھ سڑک کراس کررہے تھے کہ اچانک 2 ڈاکو سامنے آگئے اور ان کے سر پر بندوق تان لی۔

عامر خان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ڈاکوگاڑی میں باآسانی فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرین کے شہر لیووف پر میزائل حملہ، 6 افراد ہلاک

گھڑی کی قیمت پاکستانی روپے میں تقریباً پونے 2 کروڑ روپے تھی، یہ گھڑی 19 قیراط روز گولڈ سے بنائی گئی تھی جس پر 719 ہیرے جڑے ہوئے تھے۔

اپنی گھڑیوں کی سوشل میڈیا پر نمائش کرنیوالے عامر خان اپنی اہلیہ فریال کے ساتھ آکسفورڈ اسٹریٹ پر شاپنگ کرکےلیئٹن لوٹے تھے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet