بابراعظم کو ٹیم سلیکشن میں ’نیوٹرل‘ رہنے کا مشورہ

بابراعظم
بابراعظم کو ٹیم سلیکشن میں ’نیوٹرل‘ رہنے کا مشورہ ملنے لگا، سابق کرکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ موجودہ کپتان دوستوں یاروں کو فائدہ پہنچانے سے گریز کریں، ہمیشہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں انصاف سے کام لیں۔

ان کی قیادت کا ایک ویژن ہونا چاہیے، موجودہ فارم برقرار رکھی تو کئی ریکارڈ توڑسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے پاکستان جونیئر لیگ کا باضابطہ آغاز کردیا، تفصیلات جاری

معین خان نے کہا کہ کپتانی میں ایک ویڑن کی ضرورت ہوتی ہے، میں بابر کو مشورہ دوں گا کہ ٹیم سلیکشن میں ہمیشہ انصاف سے کام لیں اور اپنے دوستوں کو فائدہ نہ پہنچائیں، آپ کو کبھی سلیکشن پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے ، اپنی ترجیحات سے سلیکٹرز کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet