اینڈریومکڈونلڈ کو آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کردیا گیا

کرکٹ آسٹریلیا
کرکٹ آسٹریلیا نے اینڈریومکڈونلڈکو آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا ہیڈکوچ مقررکردیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اینڈریو مکڈونلڈ کے ساتھ تین برس کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیے جانےپر اینڈیرو مکڈونلڈ نے کہا کہ اب تک سفر خوشگوار رہا ہے اور کوچنگ اعزاز کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی حکومت نے آتے ہی بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں

واضح رہے کہ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے اینڈریو مکڈونلڈکو جسٹن لینگر کے بعد ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کیا تھا اور وہ پاکستان کا تاریخی دورہ کرنے والی ٹیم کے کوچ بھی تھے۔

سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر اینڈریو مکڈونلڈ 2019 میں آسٹریلوی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہوئے تھے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet