رمیز راجہ کا استعفے سے مطلق بڑا فیصلہ

رمیز راجہ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے عہدے سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نئی حکومت کے قیام کے بعد بھی بطور چیئرمین پی سی بی کام جاری رکھیں گے اور وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے حکومت کی جانب سے پیغام کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بعد چیرمین پی سی بی کا مستقبل کیا؟

ذرائع کا کہنا ہےکہ رمیز راجہ کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے کی صورت میں چیئرمین شپ کے لیے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کا نام زیر غور لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے لیے نجم سیٹھی مضبوط امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں۔

 

ذرائع کا بتانا ہےکہ ماضی میں پی ایس ایل سمیت کئی بڑے منصوبوں کو کامیابی سے چلانے والے نجم سیٹھی کو ان کے دوست مبارک باد دے رہے ہیں لیکن وہ بات چیت سے گریز کررہے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق رمیز راجہ پیر کو کچھ دیر کے لیے پی سی بی ہیڈ کوارٹر آئے لیکن زیادہ وقت نہیں گزارا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet