بابر اعظم نےآئی سی سی کا ایک اور اعزاز اپنی نام کرلیا

بابر اعظم
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو مارچ کے مہینے کے لیے آئی سی سی کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف مختلف فارمیٹس میں عمدہ بیٹنگ کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 196 رنز کی بحرانی اننگز کے ساتھ ساتھ بابر اعظم نے مجموعی طور پر ٹیسٹ سیریز میں 390 رنز اسکور کیے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی آل ٹائم بیٹنگ رینکنگ، بابر اعظم نے سچن ٹنڈولکر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ویسٹ سیریز کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی بابر کی شاندار فارم کا سلسلہ جاری رہا اور انہوں دو سنچریاں اسکور کر کے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں فتح سمیٹنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

اس ایوارڈ کے لیے قومی ٹیم کے کپتان کا مقابلہ ویسٹ انڈیز کے کریگ بریتھ ویٹ اور آسٹریلین ہم منصب پیٹ کمنز سے تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet