رونالڈو نے مداح کو موبائل دے مارا

کرسٹیانو رونالڈو
مانچسٹر یونائیٹڈ کے کرسٹیانو رونالڈو نے ہار کا غصہ مداح پراتار دیا۔ فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے گراؤنڈ سے ڈریسنگ روم جاتے ہوئے ایک مداح کے ہاتھ پر اپنا موبائل دے مارا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ واقع مانچسٹر یونائیٹڈ اور ایورٹن کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے بعد پیش آیا۔ میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کوایک صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ میچ کے دوران رونالڈو کا پیر بھی زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد عامرکا انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا امکان

انٹر نیشنل میڈیا کا کہنا ہے کہ اسٹار فٹبالر کے ڈرسنگ روم میں لوٹتے ہوئے مداح نے جھک کر ان کے زخمی پاوں کو دیکھنے کی کوشش کی تو رونالڈو نے اس کے ہاتھ پر موبائل مار دیا۔

اسٹار فٹبالر نے اپنے اس رویے پر متاثرہ فین سے معافی بھی مانگی ہے۔ متاثرہ شخص کی ماں نے رونالڈو پر بیٹے کو زخمی کرنے کا الزام لگایا ہے جس پر مقامی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet