ایشیا کپ 2022 سری لنکا سے منتقل کیے جانے کا امکان

 ایشیا کپ
سری لنکا کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر ایشیا کپ کسی اور ملک منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

سری لنکا کی موجودہ سیاسی صورت حال کے پیش نظر ایشیا کپ 2022 آئی سی سی کے اجلاس میں ٹورنامنٹ منتقل کرنے پر منصوبہ بندی کی جائے گی۔

ایشین کرکٹ کونسل کے تمام ممبرز بھی اجلاس کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے دورہ پاکستان سے پی سی بی کو کتنا منافع ہوا؟

واضح رہے کہ ایشیا کپ سے قبل پاکستان کا دورہ سری لنکا بھی شیڈول ہے، اجلاس میں آئی سی سی افغانستان کرکٹ بورڈ سے متعلق ورکنگ گروپ کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ اور چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ عرصے میں دو بار کورونا وبا کے باعث ایشیا کپ 2022 ملتوی ہوچکا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet