آئی سی سی آل ٹائم بیٹنگ رینکنگ، بابر اعظم نے سچن ٹنڈولکر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

آئی سی سی
پاکستانی کپتان بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ آئی سی سی آل ٹائم بیٹنگ رینکنگ میں عظیم نے بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں عمدہ کارکردگی کے بعد آل ٹائم او ڈی آئی بیٹینگ رینکنگ میں 15ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ اس درجہ بندی میں سچن ٹنڈولکر 15ویں سے 16ویں پوزیشن پر چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے پلیئرز رینکنگ جاری کردی، شاہین اور امام کی لمبی چھلانگ

آل ٹائم رینکنگ کا انحصار کریئر کے دوران کسی ایک موقع پر حاصل کئے گئے ریٹنگ پوائنٹس پر ہوتا ہے۔ سچن ٹنڈولکر کے ریٹنگ پوائنٹس 887 ہیں جبکہ بابر اعظم 891 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ان سے آگے نکل چکے ہیں۔

آل ٹائم رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ویوین رچرڈز آج بھی 935 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ 931 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کے ظہیر عباس کا دوسرا نمبر ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet