عبدالقادر نےپاکستان کی جانب سے 236 ٹیسٹ اور 132 ون ڈے انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے صاحبزادے کو اعزازی پلاک اور ٹوپی پیش کرنے کی یہ تقریب پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ سے قبل منعقد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی
قذافی اسٹیڈیم میں1987 میں عبدالقادر نے انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ کو تہس نہس کرتے ہوئے 56 رنز کے عوض 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ ورلڈکپ 1987 میں ان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 9 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 16 رنز کی اننگز نے پاکستان کو ورلڈکپ 1987 کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں بھی اپنا کردار ادا کیا تھا۔ اس میچ میں پاکستان نے ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔
اس موقع پرعثمان قادر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کے والد آج بہت خوش ہوں گے اور وہ دیکھ رہے ہوں گے کہ ان کےادارے نے کس عزت و احترام کے ساتھ کرکٹ مداحوں کے سامنے انہیں انہی کے پسندیدہ گراؤنڈ میں اس اعزاز سے نوازا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وقار یونس کیلئے ایک اوراعزاز، پی سی بی نے ہال آف فیم کا حصہ بنا لیا
انھوں نے بتایا کہ عبدالقادرکےلیےکرکٹ ہی سب کچھ تھی۔ عثمان قادر نےاپنےاہلخانہ کی جانب سےپاکستان اوراس کھیل کے لیے اپنے والد کی خدمات کو تسلیم کرنے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایک کرکٹ جینیئس تھے جو ہمیشہ اپنے علم اور تجربے کا تبادلہ کرنے پر بہت خوش ہوتے تھے۔ انہیں اپنے فن پر خاص عبور حاصل تھا اور اسی کے ذریعے انہوں نے کرکٹ کو جدت بخشی، جس کے بعد کئی کھلاڑیوں نے ان کی پیروی کی اور اس فن کو ہر طرز کی کرکٹ تک پھیلادیا۔
اس موقع پرثقلین مشتاق کاکہنا تھا کہ عبدالقادرمرحوم کوباقاعدہ طورپر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرنا خود ان کے لیے اعزاز کی بات ہے،عبدالقادرہرنسل کے لیے ایک ہیرو ہیں۔