*بلدیہ وسطی میں اہل افسران کیخلاف پروپیگنڈہ مہم 

*بلدیہ وسطی میں اہل افسران کیخلاف پروپیگنڈہ مہم  افسران کی کارکردگی کو متاثر کرنےکی سازش اپنےعروج پر۔۔۔*

رپورٹ(   انقلاب نیوز )

بلدیہ وسطی میں اہل افسران کیخلاف پروپیگنڈہ مہم نے افسران کی کارکردگی کو متاثر کرنےکی سازش اپنےعروج پر ،سوشل میڈیا میں بغیر ثبوت کے پروپیگنڈوں سے بلدیہ وسطیٰ میں تعینات افسران مایوس دکھائی دے رہے ہیں سعد سلیم نامی ایک افسر کے آنے کے بعد بلدیہ وسطی کی ریکوری میں اضافے سے بلدیہ وسطیٰ کو پستی کا شکار دیکھنے والے عناصر متحرک ہو کر ان کے خلاف صف آراء ہیں اور طرح طرح کے الزامات عائد کر کے انہیں عہدے سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی خاص ردعمل سامنے نہیں آیا ہے جو اس بات کی تصدیق ہے کہ وہ مذکورہ افسر کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق سعد سلیم کو اسٹاپ گیپ ارینجمنٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے لوکل ٹیکس ریکوری کے محکمے میں تعینات کیا گیا ہے جس کے بعد سے ریکوری میں بہتری آئی ہے،بلدیہ وسطی کو اسوقت شدید مالی بحران کا سامنا ہے جس کیلئے اسے اپنے ذرائع آمدنیوں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے جس کیلئے بلدیہ وسطی کے اعلیٰ افسران لوکل ٹیکس ریکوری کے شعبوں میں ایسے افسران تعینات کرنے کے خواہاں ہیں جو ریکوری اہداف کو بڑھا کر بلدیہ وسطی کو مالی بحران سے باہر نکال سکیں .

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں