ون ڈے سیریز، پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

 ون ڈے سیریز
پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کے میچ میں پاکستان کی جانب سے زاہد محمود اور محمد وسیم جونئیر ون ڈے ڈبیو کریں گے۔

تاہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں گیند لگنے کے باعث آج کے میچ میں آرام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا پہلا ون ڈے آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے دیگر 2 میچز بھی لاہور میں ہی 31 مارچ اور 2 اپریل کو شیڈول ہیں۔ 

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet