ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھتے، آسٹریلیا کی ٹیم اچھی ہے ان کے نئے کھلاڑی بھی لیگز کھیلتے ہیں۔ آسٹریلیا کے سینئر کھلاڑیوں کی غیرموجودگی سے فرق نہیں پڑتا، ہوتے تو اچھا ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: ون ڈے اور ٹی20 سیریز سے قبل آسٹریلین ٹیم کو بڑا دھچکا
ان کا کہنا ہے کہ وائٹ بال سیریز میں جاری اچھی فارم کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔ پلان یہی کہ زیادہ دیر تک وکٹ پر رہوں تب ہی زیادہ رنز بناسکوں گا۔بابر اعظم نے ٹیسٹ سیریز کی شکست کو بھلا کر وائٹ بال سیریز جیتنے کی تلقین کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سیریز کے لیے تیار کی گئی پچز بہت اچھی ہیں۔ ہوم گراونڈ پر سیریز کا پاکستان کو فائدہ ضرور ہوگا۔لاہور میں ڈیو فیکٹر رہتا ہے لیکن اس سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔ مجھے نہیں لگتا دوسری اننگز میں باولنگ کرنیوالی ٹیم کو مشکل ہوگی۔
قومی بیٹر فخر زمان کہتے ہیں آسٹریلیا کو زیر کرنے کے لیے زیادہ دیر وکٹ پر رہنا ضروری ہے ۔ لاہور میں تین سو رنز کا ٹارگٹ بہت اچھا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پریمیئر لیگ ٹی 20 کرکٹ میں خواتین کی بھی شمولیت
دوسری جانب انجری کے باعث مچل مارش کی پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہونے پر آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کی غیرموجودگی کے باوجود پاکستان کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کے پاس اچھا موقع ہے وہ کارکردگی دکھا کر ٹیم میں جگہ بنانے کے مضبوط دعویدار بن سکتے ہے۔ ہمارا ہدف صرف سیریز جیتنا ہے