بھارتی کرکٹ بورڈ اب خواتین کا بھی انڈین پریمیئر لیگ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کروائے گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ آئی پی ایل کے خواتین ایڈیشن کا انعقاد آئندہ سال کرانےکا منصوبہ رکھتا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ساروو گنگولی آئی پی ایل کے نئے ایڈیشن کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔ گنگولی کا کہنا ہے کہ ہم آئندہ سال اس کے انعقاد کے لیے پرامید ہیں۔
آئی پی ایل کے چیئرمین برجیش پٹیل کا کہنا ہے کہ خواتین کی آئی پی ایل شروع کروانے کے لیے کام شروع ہوچکا ہے۔ خواتین کی لیگ میں 5 یا 6 ٹیمیں ہوسکتی ہیں۔