آسٹریلوی ٹیسٹ سیریز کے کپتان پیٹ کمنز نے سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت شائقین کرکٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں کمنز نے کہا کہ یہ سیریز بہت ہی خاص تھی، ٹیسٹ کرکٹ کے 15 مشکل دنوں کے آخری سیشن میں سیریز جیتنے پر اس ٹیم کے لیے بے حد مطمئن ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی اننگز میں ایک اسپیل کے دوران وکٹیں گرنے سے کینگروز کو حاوی ہونے کا موقع ملا: بابراعظم
مہمان نے لکھا کہ شاندار مہمان نوازی کے لیے پی سی بی اور یہاں پاکستان میں تمام لوگوں کا بہت شکرگزار ہوں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے 24سال بعد لاہور ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف115رنز سے فتح حاصل کی اور یوں تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے جیت لی۔
اسپنر نیتھن لائن اور پیٹ کمنز کی جارح مزاج بولنگ کے سبب پاکستانی کھلاڑی جلد آؤٹ ہوگئے۔
پیٹ کمنز مین آف دی ٹیسٹ اور عثمان خواجہ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ خیال رہے کہ بینو قادر ٹرافی میں اس سے قبل پنڈی اور کراچی ٹیسٹ ڈرا ہوگئے تھے۔