پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں جاری سیریز کے آخری ٹیسٹ میں ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 0-0 سے برابر ہے۔
آسٹریلیا نے گزشتہ روز اپنی دوسری اننگز 227 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی جس کے بعد پاکستان کو جیت کیلئے 351 رنز کا ہدف ملا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد نے ٹیسٹ اسکواڈ چھوڑنے کا اعلان کیوں کیا؟
کھیل کے آخری روز پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 73 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا لیکن پہلے سیشن میں ہی عبد اللہ شفیق 27 رنز پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد آنے والے اظہر علی بھی زیادہ دیر پچ پر نہ ٹھہر سکے۔
اظہر علی کو لیون نے 105 کے مجموعے پر صرف 17 رنز پر ہی پویلین روانہ کردیا ۔ اس وقت کپتان بابر اعظم اور اوپنر امام الحق کریز پر موجود ہیں، امام الحق نے ذمہ دارانہ اننگ کھیلتے ہوئے اپنی نصف سینچری مکمل کرلی ہے
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 0-0 سے برابر ہے۔