پی سی بی کا ورلڈکپ 1992کی سالگرہ منانےکا فیصلہ

پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈکپ 1992 کی سالگرہ جوش و خروش سے منانےکا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ 25 مارچ کی مناسبت سے ورلڈکپ 1992 کی ٹرافی کل قذافی اسٹیڈیم میں رکھی جائےگی، انکلوژرز میں بیٹھے شائقین کرکٹ ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں اور تصاویر بنواسکیں گے۔

ورلڈکپ 1992 کی ٹرافی کل پاکستان اور آسٹریلیا کے ڈریسنگ روم میں بھی جائےگی، ورلڈکپ 1992 کے فائنل کی تصویری جھلکیوں پر مشتمل سلائیڈ شو بھی جاری کی جائیں گی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet