اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 8 ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔ آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ 32سالہ بیٹسمین نے لاہور ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں کھیلتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 8 ہزار رنز مکمل کر لیے۔
اسٹیو اسمتھ اپنا85واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے 151 اننگز میں 8000 رنز مکمل کیے۔
اسٹیو اسمتھ سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا کے پاس ہے جنہوں نے 152 اننگز میں 8 ہزار رنز بنا رکھے ہیں۔
سنگاکارا ہی ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 9 ہزار، 10 ہزار، 11 اور 12 ہزار رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔