لاہور ٹیسٹ، آسٹریلیا کی شاندار باؤلنگ، قومی ٹیم 268 رنز پر ڈھیر

لاہور ٹیسٹ
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں مچل سٹارک اور پیٹ کمنز کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 268 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کینگروز ٹیم کو 123 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اپنی اننگز کا آغاز کیا، تو عبد اللہ شفیق اور اظہر علی نے سکور کو آگے بڑھایا تاہم اوپنر 81 رنز بنا کر لیون کا نشانہ بن گئے، اظہر علی کی باری 78 پر ختم ہوئی۔

اس کے بعد کوئی بھی بیٹسمین کریز پر زیادہ دیر ٹک نہ سکا، فواد عالم 13، محمد رضوان 1، ساجد خان6، نعمان ، حسن علی، نسیم شاہ 0 پر آؤٹ ہوئے۔

کپتان بابر اعظم کی 67 رنز کی مزاحمتی اننگز کا خاتمہ مچل سٹارک نے کیا۔

قومی ٹیم زبردست آغاز کے باوجود 268 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ مچل سٹارک نے 4 اور پیٹ کمنز نے 5 شکار کیے۔ قومی ٹیم کیخلاف کینگروز ٹیم کو 123 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet