ٹیسٹ میچ، آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنا لیے

 ٹیسٹ میچ
پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنا لیے ہیں۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے تیسرے ہی اوور میں پہلے ڈیوڈ وارنر کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا اور پھر مارنس لبوشین کو بھی وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: او آئی سی کانفرنس، اسلام آباد میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری

قبل ازیں ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھ رہی ہے اور ہم نے اس ٹیسٹ کے لیے کراچی ٹیسٹ والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے لیکن آسٹریلیا کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فہیم اشرف کی جگہ نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جانے والے دونوں ٹیسٹ میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے تھے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet