کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیرہ سال بعد ہم لاہور میں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ تمام کھلاڑی پرجوش ہیں ۔ہوم گراونڈ میں کھیلنے کا مزہ اپنا ہی ہوتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میچ جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ جیتنےکی پوری کوشش کریں گے نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ ٹاس جیتنے والی ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے۔ پاکستان ٹیم نے تگڑا کھیلا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز جیتنے سے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ آخری میچ سے کھلاڑیوں کو بہت اعتماد ملا ہے۔ فائنل الیون سے متعلق آج میٹنگ کے بعد فیصلہ ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور کی وکٹ ایک جیسی لگ رہی ہے، مجھے لگتا ہے کہ وکٹ اسپن ہوگی۔ وکٹ پر چھوٹے چھوٹے کریکس ہیں۔ باولنگ صرف اس لیے کرتا ہوں کہ پارٹنرشپ توڑ سکوں۔ رضوان نےنیٹس میں جو باولنگ کی وہ صرف کھلاڑیوں کو مدد کرنے کے لیے کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ اظہر علی اچھے کھلاڑی ہے، ہم ان کو نہیں بیٹھا سکتے، کھلاڑیوں پر تنقید ہوتی رہتی ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں نے ٹیسٹ میچ کے دوران تحمل کا مظاہرہ کیا۔