سال 2021 میں آئی سی سی ایوارڈ پانے والے پاکستانی کھلاڑیوں کو ان کے ایوارڈ موصول ہوگئے ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اپنی محنت کا صلہ آئی سی سی ٹرافی کی صورت مل گیا ہے۔
جب کہ تینوں کھلاڑیوں کی اپنی ٹرافیوں کے ہمراہ بھی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ کیلیے گزشتہ سال کامیابیوں اور کامرانیوں کا تاریخی سال رہا۔
گزشتہ سال پہلی بار پاکستان کرکٹ کے تین کھلاڑیوں نے ایک ہی سال میں اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر آئی سی سی کی تین ٹرافیوں پر اپنا قبضہ جمایا۔
گزشتہ سال آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو مینز کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا تھا۔