پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

پاک آسٹریلیا
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی میزبانی لاہور کے سپرد کردی گئی۔ وائٹ بال سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اورکرکٹ آسٹریلیا نے متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے سیریز میں شامل ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی میزبانی لاہور کے سپرد کردی۔

دونوں بورڈز نے مشاورت کے بعد 19 مارچ بروز ہفتے کی صبح یہ فیصلہ کیا۔

فیصلے کے مطابق 29 ، 31 مارچ اور 2 اپریل کو پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین شیڈول 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے مابین 5 اپریل کو شیڈول واحد ٹی 20 انٹرنیشنل میچ بھی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے انٹرنیشنل میچز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے جبکہ ٹی 20 انٹرنیشنل میچ مقامی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے شروع ہوگا۔

مہمان ٹیم کے وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 24 مارچ کولاہور پہنچیں گے، جنہیں ایک روزہ روم آئسولیشن کے بعد اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔

قومی ٹیم کے وائٹ بال کھلاڑی 22 مارچ کو اکٹھے ہوں گے۔ انہیں 25 مارچ سے ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

وائٹ بال سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

اسکواڈز:

آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈ:

ایرون فنچ (کپتان)، شان ایبٹ، ایشٹن آگار، جیسن بیرنڈورف، ایلکس کیری، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لیبوسکاخنے، مچل مارش، بین میک ڈرموٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا

پاکستان ون ڈے اسکواڈ:

بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، آصف آفریدی، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر

پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ:

بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف آفریدی، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet