پاکستان آسٹریلیا وائٹ بال سیریز، راولپنڈی سے لاہور منتقلی کا فیصلہ کر لیا گیا

 پاکستان آسٹریلیا وائٹ بال سیریز
اسلام آباد میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان آسٹریلیا وائٹ بال سیریز کی راولپنڈی سے لاہور منتقلی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے حکومتی اداروں کی جانب سے ایڈوائس آنے کے بعد وائٹ بال سیریز لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور قذافی اسٹیڈیم: 13سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا

ذرائع کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے وائٹ بال سیریز کی منتقلی پر تحفظات کا اظہار نہیں کیا ہے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کو موجودہ حالات میں سیریز لاہور منتقل ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کی خواہش پر ہی پہلے وائٹ بال سیریز لاہور سے راولپنڈی منتقل کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ کو شیڈول ہے جس کے لیے آسٹریلیا کے ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑی 24 مارچ کو لاہور پہنچیں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet