لاہور قذافی اسٹیڈیم: 13سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا

لاہور اسٹیڈیم
راوپنڈی اور کراچی کے بعد اب آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیمیں لاہور اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ 13سال بعد قذافی اسٹیڈیم میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلا جائے گا۔

یاد رہے 2009 میں سری لنکا کی ٹیم پر حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد پہلی بار اس اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیمیں میدان میں آئیں گی، کل اور پرسوں دو دن کھلاڑی پریکٹس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ نے عمران خان کی ٹوئٹ کو میچ فکسنگ سے جوڑ دیا

اس وینیو پر پاکستان نے 40 میچز کھیلے ہیں جن میں 12 بار جیت حاصلی کی اور 6 میں شکست ہوئی جبکہ 22 مقابلے ڈرا ہوئے۔ آسٹریلیا سے 5ٹیسٹ میں 1-1 سے پلڑا برابر رہا،3میچز نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئے۔

اس میدان میں پاکستان اور آسٹریلیا آخری بار 1994میں آمنے سامنے آئے تھے، اور اب 28 سالوں بعد پاک سیریز کے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری ٹیسٹ کھیلیں گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین میچوں کی تیسٹ سیریز میں سے دو ڈرا ہو چکے ہیں، جبکہ یہ آخری ٹیسٹ میچ فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet