بابر اعظم کا نیا ریکارڈ، ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں 10گھنٹے بیٹنگ کرنیوالے پہلے ایشین بن گئے

BABAR AZAM
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں دس گھنٹے بیٹنگ کرنے والے پہلے ایشین بن گئے

کراچی ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں بابر اعظم نے 607 منٹ بیٹنگ کی اور 196 رنز بنائے،بابر اعظم ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں دس گھنٹے بیٹنگ والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بھی بن گئے ہیں، ان سے قبل انگلینڈ کے مائیک ایتھرٹن نے جنوبی افریقا کے خلاف چوتھی اننگز میں 643 منٹ بیٹنگ کی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بابر اعظم اور رضوان کی شاندار بیٹنگ، پاک-آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ ڈرا

بابر اعظم چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ بالز کھیلنے والے پاکستانی بیٹر بھی بن گئے ہیں، بابر اعظم سے قبل چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ بالز 369 شعیب ملک نے کھیلی تھیں۔

مزید پڑھیں: کپتان بابر اعظم اور عبداللّٰہ شفیق نے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet