کراچی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور پاکستان کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا آخری روز جاری ہے، جس میں پاکستان کو جیت کے لیے 250 اسکور چاہیے جبکہ ان کے پاس 7 وکٹس باقی ہیں۔
ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور عبداللّٰہ شفیق نے شراکت کا نیا ریکارڈ بنا لیا ہے، دونوں بیٹرز نے چوتھی اننگز میں 500 سے زائد گیندیں کھیلیں، جو چوتھی اننگز کی سب سے بڑی شراکت داری ہے۔
اس سے قبل 2011 میں چوتھی اننگز میں بھارت کے راہول ڈریوڈ اور دیپ داس گپتا کی جوڑی 500 بالز تک قائم رہی تھی۔ واضح رہے آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز جاری ہے، پہلا ٹیسٹ میچ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں کوئی نتیجہ نہ نکل سکا اور میچ ڈرا ہو گیا۔
دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں جاری ہے، جس میں آسٹریلیا دونوں اننگنز کھیل کر پاکستان کو جیت کے لیے 556 کا ہدف دے چکی ہے، جس کے پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔