آسٹریلیا نے 97 پر اننگز ڈکلیئر کردی، پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 506 رنز درکار

 ٹیسٹ میچ
کراچی میں جاری پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آسٹریلیا نے اننگز 2 وکٹ کے نقصان پر 97 رنز پر ڈیکلیئر کردی۔

پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 506 رنز درکار ہیں، آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ اور مارنوس لبوشین نے گزشتہ روز کی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ میچ کے شروع ہوتے ہی97 کے مجموعی اسکور پر 44 رنز اسکور کرنے والے لبوشین پویلین لوٹ گئے جنہیں شاہین آفریدی نے بولڈ کیا۔

لبوشین کے آؤٹ ہونے کے بعد مہمان کپتان پیٹ کمنز نے اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔ آسٹریلیا کو ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 505 رنز کی برتری حاصل ہے اور پاکستان کو ٹیسٹ جیتنے کیلئے 506 رنز کا ہدف ملا ہے۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں حسن علی اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ میں گزشتہ روز پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جب کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 556 رنز 9 وکٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet