Notice: Trying to access array offset on value of type bool in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/template-parts/content-single.php on line 14

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں بہت پیچھے ہے، انفرااسٹرکچر کے حوالے سے بھی اور وکٹ کے حساب سے بھی: رمیز راجا

 رمیز راجا کا کہناتھا کہ وہ ہر چیز کو کرکٹ کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پنڈی کی وکٹ پر شائقین کا جو غصہ تھا وہ جھنجھلاہٹ میری بھی تھی، اس کو کلیئر کرنا چاہ رہا تھا کہ پنڈی کی وکٹ کس طرح بنی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں بہت پیچھے ہے، انفرااسٹرکچر کے حوالے سے بھی اور وکٹ کے حساب سے بھی، تو ہمیں اس پر بہت کام کرنا پڑے گا جس میں ہمیں وقت لگے گا۔ 

رمیز راجا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہو رہی ہے،  ہم نے چھوٹے چھوٹے قدم لے کر ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال کی ہے،  آسٹریلیا کی فل اسٹرینتھ ٹیم آئی تو شائقین کی بڑی تعداد بھی اسٹیڈیم میں نظرآئی آسٹریلیا کے خلاف سیریز مختلف لحاظ سے بہت اہم ہے۔

انھوں نے کہا کہ   آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے بھی یہ سیریز بہت اہم ہے، کوشش کریں گے پاکستان کی وکٹوں میں جان ڈالیں لیکن اس کام میں وقت لگے گا۔ 

سندھ میں موجود کرکٹ ٹیلنٹ پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ زاہد محمود، شاہ نواز دھانی سندھ میں ٹیلنٹ کی مثالیں ہیں، ہم نے وزیراعلیٰ سندھ سے کہا ہے کہ ایسے اسپاٹ بتائیں کہ جہاں سے ہم ٹیلنٹ تلاش کر سکیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet